الحمد اللہ! پاکستان میں کورونا کے حوالے سے شاندار خبر
کل 7 اپریل کو ملک میں نئے مریضوں میں محض 140 کیسز کا اضافہ ہوا جبکہ 6 اپریل کو 577 مریضوں کا اضافہ ہوا تھا۔ سینئر تجزیہ کار کامران خان کا ٹوئیٹ
بدھ اپریل
اسلام آباد (اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2020ء) الحمد اللہ! پاکستان میں کورونا کے حوالے سے شاندار خبر۔ کل 7 اپریل کو ملک میں نئے مریضوں میں محض 140 کیسز کا اضافہ ہوا جبکہ 6 اپریل کو 577 مریضوں کا اضافہ ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار کامران خان نے ٹوئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک خوش کن خبر دی ہے۔
سینئر صحافی کا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا ہے کہ الحمد اللہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے شاندار خبر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل 7 اپریل کے روز ملک میں نئے مریضوں میں محض 140 کیسز کا ہی اضافہ ہوا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں 6 اپریل کو ایک ساتھ 577 کیسز سامنے آئے تھے۔ سینئر تجزیہ کار نے بتایا کہ 5 اپریل کو ملک میں 407 نئے کیسز سامنے آئے تھے، اسی طرح 4 اپریل 172 کیسز رپورٹ ہوئے، 3 اپریل 258 کیسز سامنے آئے پھر 2 اپریل کو 161 کیسز کا سامنا رہا جبکہ 1 اپریل کو 250 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 35 ہو چکی ہے جبکہ مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 57 کی سطح کو پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر وائرس زدہ 429 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے عالمی حالات دیکھے جائیں تو انتہائی تشویشناک تفصیلات سامنے آتی ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہے جہاں 4 لاکھ 412 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 992 ہے۔ سب سے زیادہ وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں اٹلی تیسرے نمبر پر آتا ہے جہاں وائرس زدہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 586 ہے۔
چوتھے نمبر پر فرانس ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 69 ہے جبکہ پانچویں نمبر پر پر جرمنی ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 663 ہے۔ مذکورہ پانچوں ممالک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں کیسز کی تعداد لاکھوں میں چلی گئی ہے اس کے علاوہ وائرس کا مرکز سمجھے جانے والے ملک چین میں مجموعی کیسز کی تعداد 81 ہزار 802 ریکارڈ کی گئی ہے۔
مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا جائزہ لیا جائے تو اٹلی میں سب سے زیادہ 17 ہزار 127 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں اب تک۔ زیادہ ہلاکتوں والے ممالک میں اسپین دوسرے نمبر پر آتا ہے جہاں 14 ہزار 45 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اس کے بعد تیسے نمبر پر امریکہ آتا ہے جہاں ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کے بعد تعداد 12 ہزار 854 تک جا پہنچی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں برداشت کرنے والے ممالک میں فرانس کا چوتھا نمبر ہے جہاں مہلک وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار جانے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 328 ہو چکی ہے۔


0 Comments