مودی اتنا ڈر پوک نکلا کہ کورونا کی وجہ سے پورا بھارت ہی بند کر دیا
بھارتی وزیراعظم نے ملک بند کرتے غریبوں کا نہیں سوچا ، پاکستان ایٹمی ہتھیار
بنا سکتا ہے تو وینٹی لیٹر کوئی بڑی چیز نہیں ، وزیراعظم عمران خان کا
کامسٹیک ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر خطاب
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 30 اپریل 2020ء ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی اتنا ڈر پوک نکلا کہ کورونا کی وجہ سے پورا بھارت ہی بند کر دیا ، وزیراعظم عمران خان نے کا مسٹیک ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان کو کامسٹیک میں طبی آلات اور مصنوعات پر بریفنگ دی گئی ۔ خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ پاکستان سب کچھ بنا سکتا ہے ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملک کو آگے لر جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر بنانے والے ملک کیلئے وینٹی لیٹر بنانا کوئی بڑی بات نہیں ۔ خود پر یقین رکھنے والی قومیں ترقی کرتی ہیں ، خو د اعتمادی مشکلات سے نبردآزما ہونے کے قابل بناتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہمارے اندر خو داعتمادی پیدا نہیں ہو سکی۔
۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ایک چھوٹا سا ملک ہے مگر پوری دنیا پر حکمرانی کرتا رہا جس کی وجہ خود اعتمادی ہے۔
اگر ہم کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ ماضی میں ٹیکس کی رقم سے صاحب اقتدار کا علاج ہوتا تھا۔ آج صاحت اقتدار بھی علاج کیلئے باہر نہیں جا سکتے۔ ہسپتالوں کو بہتر بنانے کیلئے کام کررہے ہیں ، ملک کو ایک ویژن کے تحت آگے لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی اتنا ڈرپوک نکلا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پورا ملک ہی بند کر دیا ۔
مودی نے ملک کو بند کرتے ہوئے غریب کا بلکل نہیں سوچا۔ عمران کان نے تعلیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں تعلیم اور ریسرچ پر پیسہ خرچ نہیں کیا گیا ، ملکی صلاحیت کو بھی نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیداوری صلاحیت موجود ہے ، 60 کی دہائی میں ملک ترقی کی جانب گامزن تھا ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم قوم کو ایک پورا ویژن دیں گے ، ہمارا ویژن صرف چھوٹے طبقے کے لئے نہیں بلکے پورے ملک کیلئے ہے ، جس میں تمام طبقات شامل ہیں ۔

0 Comments