OFFICIAL UPDATE NEWS

چیف جسٹس کا ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی پرموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار

چیف جسٹس کا ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی پرموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ڈاکٹر عائشہ کی سیکرٹری کیڈ کے خلاف اپیل دوسرے بینچ میں مقررکرنے کا حکم دیدیا

بدھ  مئی  
اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی پرموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ کی سیکرٹری کیڈ کے خلاف اپیل دوسرے بینچ میں مقررکرنے کا حکم دیا ہے ۔
بدھ کو دور ان سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کمہاکہ وکیل صاحب آپ کی موکلہ ڈاکٹر عائشہ گڑ بڑ کر رہی ہیں ،ڈاکٹر عائشہ کی جانب سے پتہ نہیں کیا کیا سننے کو مل رہا ہے ،ڈاکٹر عائشہ باہر کہہ رہی ہیں کہ عدالتوں سے یہ کروالوں گی وہ کروا لوں گی۔
چیف جسٹس نے کہاہ مجھے ڈاکٹر عائشہ کا کیس نہیں سننا،کیس کو کسی دوسرے بینچ میں مقرر کیا جائے۔ وکیل ڈاکٹر عائشہ نے کہاکہ کوئی غلط فہمی ہوئی ہے ایسا کچھ نہیں کہا،عدالت کو غلط تاثر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں چیف جسٹس نے ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی پرموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ کی سیکرٹری کیڈ کے خلاف اپیل دوسرے بینچ میں مقررکرنے کا حکم دیا

0 Comments