OFFICIAL UPDATE NEWS

عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے والی خصوصی پرواز منسوخ

عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے والی خصوصی پرواز منسوخ

پائلٹس نے حفاظتی کٹس مہیا نہ کرنے کی وجہ سے جہاز اڑانے سے انکار کر دیا

منگل  اپریل 

اسلام آباد(تازہ ترین اخبار-07اپریل2020ء) عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے والی خصوصی پرواز منسوخ ہو گئی ہے۔161 پاکستانی عراق کے مختلف شہروں سے بغداد جمع ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروازپی کے 9814 پائلٹس کے انکار کے بعد منسوخ کی گئی ہے۔ پائلٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مکمل حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں۔ اس کے بغیر وہ کوئی بھی پرواز نہیں اڑائیں گے۔

سی ای او پی آئی اے نے پائلٹس کو حفاظتی سوٹ فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی لیکن پائلٹس نے تمام تر حفاظتی اقدمات کی یقین دہانی کے باجود جہاز اڑانے سے انکار کردیا۔ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک انہیں حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی جائیں گی وہ کسی ملک کا سفر نہیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹس اور انتظامیہ کے درمیان تلخی کی وجہ حفاظتی کٹس کے علاوہ گزشتہ دو مہینوں نے تنخواہ میں20 فیصد کٹوتی بھی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پالپا نے تنخواہ کٹوتی اپنے فنڈ میں جمع کرنے کیلئے خط لکھا تھ لیکن انتظامیہ نے انکار کر دیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان ائیرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن(پالپا) نے کورونا وائرس کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت تمام پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا ہے۔پالپا کا کہنا ہے ہمدردی کی بنیاد پر خصوصی پروازیں چلائی گئی تھیں لیکن پائلٹس اور دیگر عملے کی صحت کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔

پوری دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے، دنیا بھر کے تقریباََ 200 کے قریب ممالک مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ اسی دوران پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے بیرون ملک سے وطن واپسی کا فیصلہ کیا تھا جنہیں وقت کے ساتھ ساتھ لایا جا رہا ہے۔ چونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہر ملک میں خوف پھیلا ہوا ہے،ا س لئے ہر شخص کی کوشش ہے کہ وہ وطن واپسی کر لے۔

اسی طرح عراق میںموجود پاکستانیوں نے بھی فیصلہ کیا تھا کہ وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں اور اسی سلسلے میں آج ایک خصوصی پرواز نے ان کو لینے جانا تھا لیکن پروازپی کے 9814 پائلٹس کے انکار کے بعد منسوخ کی گئی ہے۔ پائلٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مکمل حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں۔ اس کے بغیر وہ کوئی بھی پرواز نہیں اڑائیں گے۔ سی ای او پی آئی اے نے پائلٹس کو حفاظتی سوٹ فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی لیکن پائلٹس نے تمام تر حفاظتی اقدمات کی یقین دہانی کے باجود جہاز اڑانے سے انکار کردیا۔

0 Comments