امریکا کے ساتھ تعلقات، اگر تناؤ آئے گا تو ہم مفادات کو مدنظر رکھیں گے
امریکا کے ساتھ تعلقات صرف اس بات پر قائم نہیں کہ فون کال ہوئی یا نہیں،تمام ممالک کو پاکستان کی اہمیت کا پتہ ہے۔مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کی گفتگو
اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2022ء) : مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کو پاکستان کی اہمیت کا پتہ ہے، سب کےساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات صرف اس بات پر قائم نہیں کہ فون کال ہوئی یا نہیں، ہر سطح پر امریکا کے ساتھ روابط ہیں، رواں ہفتے میری امریکی حکام سے بات ہوئی۔
اگر پاکستان کو تنہا کیا گیا تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہے، پاکستان سب کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے روس کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے جمعرات کو ون آن ون ملاقات کی جس میں میں معیشت ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں روسی فیڈریشن کے ایگزیکٹو ہیڈکوارٹرز کریملن پہنچنے پر صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان پرتپاک استقبال کیا۔
0 Comments