OFFICIAL UPDATE NEWS

Dissident member PTI Sardar Riaz Mazari seeks budget for robbers

 

منحرف رکن پی ٹی آئی سردارریاض مزاری نے ڈاکوؤں کیلئے بجٹ مانگ لیا

ہمیں ڈاکوؤں کو بھتہ دے کر زندہ رہنا پڑتا ہے، حکومت ڈاکوؤں کا خاتمہ کرے یا بھتہ دینے کیلئے بجٹ مختص کرے۔ رکن قومی اسمبلی سردار ریاض مزاری کا مطالبہ

منحرف رکن پی ٹی آئی سردارریاض مزاری نے ڈاکوؤں کیلئے بجٹ مانگ لیا

انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں ڈاکوؤں کو بھتہ دے کر زندہ رہنا پڑتا ہے، حکومت یا تو ڈاکوؤں کا خاتمہ کرے یا  پھر بھتہ دینے کیلئے بجٹ میں رقم مختص کرے۔ سردار ریاض مزاری نے کہا کہ ابھی پنجاب حکومت سے ایک میٹنگ ہوئی ہے، دیکھتے ہیں ڈاکوؤں کے حوالے سے کیا کرتے ہیں۔

اس سے قبل 20 اکتوبر2021ء کو تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سردار ریاض مزاری نے راجن پور سے کشمور تک ملحقہ علاقوں میں ڈاکو راج کا معاملہ اسمبلی میں اٹھایا تھا۔

تحریک انصاف سردار ریاض مزاری نے نکتہ اعتراض پر کہا تھا کہ راجن پور سے کشمور تک ملحقہ علاقوں میں ڈاکوؤں کا راج ہے، میرے حلقے کے لوگ سڑک گلی نالی نہیں مانگتے وہ صرف امن مانگتے ہیں، دس لوگ دن دیہاڑے قتل ہوگئے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلی، جنرل فیض سے بھی مل چکا ہوں مگر کچھ بھی نہیں ہوا، عوام کہتے ہیں کہ مرکز اور صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے تو پھر امن و امان کون قائم کرے گا، مجھے کہا جاتاہے بی ایل اے والے ایسی کاروائیاں کررہے ہیں، جو بھی کارروائیاں کررہا ہے روکنا تو ہماری حکومت نے ہے، باقی سب کو مل چکا ہوں اب صرف ایک جنرل قمر جاوید باجوہ رہ گئے ہیں، ڈپٹی سپیکر نے ڈاکوؤں کا معاملہ تحقیقات کے لئے قائمہ کمیٹی داخلہ کو بھیج دیا تھا۔

0 Comments