OFFICIAL UPDATE NEWS

Prices of petroleum products are not being increased today, Says Muftah Ismail

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج اضافہ نہیں کیا جارہا،مفتاح اسماعیل

آئندہ دو تین ماہ مشکل ہیں مہنگائی میں کنٹرول نہیں ہوگی، لیکن ہم ڈیفالٹ سے بچ چکے ہیں اور بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ وزیرخزانہ کی گفتگو

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج اضافہ نہیں کیا جارہا،مفتاح اسماعیل

ایگری کلچر انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 50 ہزار روپے سے کم آمدن والوں پر ٹیکس ختم کرنے کی کوشش کروں گا، ملک کے 30 فیصد ریونیو میں اضافہ کیا جارہا ہے، فکس ٹیکس چھوٹی دکانوں کیلئے ہے، ہم دکانداروں کیلئے انکم اور سیلزٹیکس دونوں فکس کر رہے ہیں، دکانداروں سے 40 ارب روپے ٹیکس لیں گے، 30 لاکھ دکانوں کو اس سسٹم میں لے کے آرہے ہیں، ملک کے ریونیو میں 33 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، پیٹرول کی قیمت آج نہیں بڑھے گی، پیٹرولیم لیوی میں موحلہ وار اضافہ کریں گے، آئی ایم ایف نے شرح سود میں اضافہ کا نہیں کہا،21 بلین ڈالرز ہم نے واپس کرنے  ہیں، اس میں کچھ پراجیکٹ لون اور کچھ پالیسی لون شامل ہے، ہم کبھی یہ نہیں بولیں گے کہ ہم مہنگائی کے ذمہ دار نہیں ہیں، 2،3 مہینے مشکل ہوں گے، مہنگائی کم نہیں ہوگی، اللہ کی مہربانی سے آج ہم ڈیفالٹ سے بچ چکے ہیں ، آج ہم بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، دنیا میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر ہیں، سچ بتا رہا ہوں کہ اگلے دو تین ماہ مہنگائی میں کمی نہیں ہوگی، لیکن دو تین ماہ بعد مہنگائی کو کم کریں گے۔

0 Comments