کراچی طیارہ حادثہ، کمیشن میں پائلٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ
رہنما پیپلزپارٹی رضا ربانی اور مزدور یونین نے طیارہ حادثے پر تحقیقاتی کمیشن کو مسترد کر دیا
بدھ مئی
لاہور ( اخبار تازہ ترین 27 مئی 2020ء ) رہنما پیپلزپارٹی رضا ربانی اور مزدور نے طیارہ حادثہ تحقیقاتی کمیشن کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ طیارہ حادثہ کمیشن کی ازسرنو تشکیل کرے۔ رضا ربانی نے کہا ہے کہ کمشن پائلٹس ایسوسی ایشن پالپا کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے میں تمام یونین کی سرگرمیوں کو بحال کرے ۔
جبکہ سروس ایکٹ کو ختم کیا جانا چاہیے۔ ترجمان پاکستان ایئر لائن ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کراچی طیارہ حادثی کی تحقیقاتی رپورٹ لیک ہونے پر سراپا احتجاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات نہیں ہو رہی۔ اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پالپا نے کہا کہ ہمارے پاس بہت ساری سوالات موجود ہیں تاہم کسی بھی طرح سے تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہونا چاہتے۔
یہ بات بھی قابل غور رہے ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے طیارہ حادثے کا سارا ملبہ پائلٹ پر ڈال دیا تھا ۔ عید سے دو دن قبل کراچی میں ہونے والے طیارے حادثے میں ایئرٹریفک کنٹرولز نے اہم پیش رفت کی جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ کپتان نے بار بار ہماری ہدایات کو نظرانداز کیا جو حادثے کا سبب بنا۔ ایئر ٹریفک اور اپروچ کنٹرولرز کی جانب سے حادثے کا ذمہ دار کپتان کو قرار دیا گیا ہے کہ اس نے ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔
خیال رہے کہ ملکی تحقیقاتی ٹیم (ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ) نے گزشتہ روز ایئر ٹریفک اور اپروچ کنٹرولرز کو ہونے والے تحقیق میں شامل کیا تھا جس کے بعد ان سے تحریری جواب جمع کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔ آج ایئر ٹریفک اور اپروچ کنٹرولرز نے اپنا بیانیہ جمع کروا دیا ہے جس کے بعد انہوں نے حادثے کا ذمہ دار کپتان کوقرار دے دیا ہے۔ دونوں کنٹرولرز کی جانب سے جمع کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ لینڈنگ کے وقت کپتان نے 10 ناٹیکل مائیل میل پر دی گئی ہدایت کو بھی نظر انداز کردیا۔

0 Comments