پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال
مریض27,474اموات618صحت یاب7,756
چین کے شہروہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس لانے کا فیصلہ
پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز 18 مئی کو وہان روانہ ہوگی، 4 پروازوں کے ذریعے ایک
ہزار سے زائد پاکستانی طلباء کو واپس لایا جائے گا
ہفتہ مئی
اسلام آباد( تازہ ترین اخبار-09مئی 2020ء) چین کے شہر وہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان سے خصوصی پروازیں چلائی جا ئیں گی جس میں پاکستانی طلباء کو واپس لایا جائے گا۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز 18 مئی کو وہان روانہ ہوگی، 4 پروازوں کے ذریعے ایک ہزار سے زائد پاکستانی طلبا ء کو واپس لایا جائے گا ۔
بتایا گیا ہے کہ جن طلباء نے واپس آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، ان کو واپس لایا جا رہا ہے ۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے پاکستانی طلباء چین میں پھنس گئے تھے جس کے بعد ان کے والدین کی جانب سے بھی حکومت سے احتجاج کرتے ہوئے اپیل کی گئی تھی کہان کے بچوں کو وطن واپس بلایا جائے۔
لیکن حکومت نے کورونا وائرس سے احتیاط کی وجہ سے انہیں واپس نہیں بلایا جس کی وجہ سے حکومت تنقید کا نشانہ بھی بنی۔
پہلے کوروناو ائر چین میں پھیلا تھا جس کی وجہ سے طلباء کی واپسی کو روک دیا گیا تھا لیکن بعد میں کوروناو ائرس پاکستان میں پھیل گیاتھا جس کے بعد ابھی تک اس کے اثرات جاری ہیں۔ ان تمام وجوہات کی وجہ سے طلباء کی واپسی کو روک دیا گیا تھا لیکن اب چین کے شہر وہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان سے خصوصی پروازیں چلائی جا ئیں گی جس میں پاکستانی طلباء کو واپس لایا جائے گا۔
حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز 18 مئی کو وہان روانہ ہوگی، 4 پروازوں کے ذریعے ایک ہزار سے زائد پاکستانی طلبا ء کو واپس لایا جائے گا۔خیا ل رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائر س نے اس وقت پاکستا ن میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیںجس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھا اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اس وقت پاکستا ن کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت پاکستان بھر میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار 800 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 622 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

0 Comments