لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند شیلنگ
بھارتی فوج کے جانب سے ایل او سی کے سیکٹرز نیزہ پیر اور رکھ چکری پر مارٹر، آرٹلری اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، 6 شہری زخمی ہوئے: آئی ایس پی آر
جمعرات مئی
راولپنڈی ( اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2020ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند شیلنگ، بھارتی فوج کے جانب سے ایل او سی کے سیکٹرز نیزہ پیر اور رکھ چکری پر مارٹر، آرٹلری اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، 6 شہری زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔
جمعرات کے روز اس سلسلے میں مزید شدت دیکھنے میں آئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی۔ بھارتی فوج نے نیزہ پیر، رکھ چکری سیکٹرزپر بلا اشتعال فائرنگ وگولا باری کی۔
بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

0 Comments