OFFICIAL UPDATE NEWS

UI workers block several major highways in the country

 

ے یو آئی کے کارکنوں نے ملک کی کئی اہم شاہراہوں کو بلاک کر دیا

پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کے کارکنوں کیخلاف کیے گئے آپریشن کے خلاف ملک کے کئی شہروں میں احتجاج جاری


اسلام آباد( اخبارتازہ ترین۔10 مارچ 2022ء) جے یو آئی کے کارکنوں نے ملک کی کئی اہم شاہراہوں کو بلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کے کارکنوں کیخلاف کیے گئے آپریشن کے خلاف مولانا فضل الرحمان کی کال پر ملک کے کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی ف کے کارکنوں نے سکھر ملتان موٹرے، سوات موٹروے، ہزارہ ایکسپریس سمیت ملک کی کئی اہم شاہروں کو بلاک کر دیا ہے۔

جے یو آئی ف کے کارکنوں نے کئی شاہراہوں کو ٹائرز جلا کر اور کئی شاہراہوں کو وہاں دھرنا دے کر بلاک کیا ہے۔ اس صورتحال میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم مقام ڈی چوک کو فوری سیل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کے ارکان اسمبلی اور کارکنان اسلام آباد پہنچیں، ورنہ جہاں پر کارکنان ہیں وہاں شہروں کو بند کردیں۔

آج تصدیق ہوگئی ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی کو اغواء کیا جائے گا، سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ ارکان اسمبلی کو تحفظ فراہم کریں۔ یاد رہے اسلام آباد پولیس نے انصار الاسلام کے کارکنان کو پارلیمنٹ لاجز سے نکالنے کیلئے آپریشن کیا،پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کے 30 سے35 کارکنان موجود تھے۔ جن کو نکالنے کیلئے آپریشن کیا گیا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں کسی کو ڈنڈا بردار جتھے لانے کی اجازت نہیں،پارلیمنٹ لاجز میں ڈنڈا بردار جتھے لانا بدمعاشی ہے، پارلیمنٹ لاجز میں ڈنڈا بردار جتھے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں جن کی ڈیوٹی تھی ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔

اپوزیشن کو نظر آگیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی۔ جبکہ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قانون کی ہم پیروی کریں گے، میری جماعت کے رضا کار ہیں، پولیس پی ٹی آئی کے کنٹرول ہے میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتا ہوں، بدنیتی اور برے ارادے کی تقویت نہیں ہونے دیں گے، حکومتی کی بدنیتی ہے کہ وہ اراکین کے خلاف کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ سویلین لوگ ہیں جس طرح یہ کارکن جلسوں میں پرامن رہتے ہیں، ہم نے کبھی بھی بڑے سے بڑے جلسے میں پولیس پر انحصار نہیں کیا، پولیس ہمیشہ اس عمل کو سراہتی رہی ہے۔

0 Comments