کراچی،کار کے اندر سے 2 لاپتہ بچوں کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد
گاڑی دکان پر خراب کھڑی تھی،بچے آتے رہتے ہیں،میں نے بچوں کو کئی بار گاڑی میں بیٹھنے سے منع بھی کیا۔مکینک کا اہم بیان
بدھ مئی
کراچی( اخبار تازہ ترین 13اپریل 2020ء ) کراچی میں لاورث کھڑی گاڑی سے دو کمسن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، بچوں کی لاشیں ملنے کے معاملے میں مکینک کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں دردناک مناظر دیکھنے کو ملے ہیں،بتایا گیا ہے کہ آج صبح کراچی میں ضلع ویسٹ کے علاقے منگھو پیر میں نیا ناظم آباد کے قریب کئی روز سے لاوارث کھڑی کار کے اندر سے دو لاپتہ بچوں کی کئی روز پرانی لاشیں ملی تھیں۔
چونکہ لاشوں پر کوئی نشان نہیں تھا لہذا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ دونوں بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔
دونوں بچے دس دن سے پراسرار طور پر لاپتہ تھا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ بچے کھیلتے ہوئے اس کار میں گھس گئے اور دروازوں کے لال خراب ہونے کی وجہ سے گیٹ نہ کھول سکے۔جب کہ کافی عرصے سے کھڑی کار کے شیشے پر گرد جم جانے کی وجہ سے باہر کسی کو نظر بھی نہیں آئے۔اس حوالے سے مکینک کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔جس کا کہنا ہے کہ گاڑی کئی دنوں سے مکینک کی دکان پر خراب کھڑی تھی اور بچے اکثر آتے رہتے تھے۔

0 Comments